slotcosino Publish time 7 day(s) ago

یو اے ای کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے، حکام کا ناکام بنانے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558910_9038990_Cyber-attack-UAE2_updates.jpg

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

دبئی سے اماراتی حکام کے مطابق ڈیجیٹل پورٹلز پر آرٹیفیشل انٹیلجنس سے حملے کیے گئے، اماراتی سائبر سیکیورٹی نظام نے حملوں کو ناکام بنادیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل نے منظم حملوں کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اماراتی حکام کے مطابق اماراتی نیٹ ورکس میں دراندازی اور فشنگ کی کوششیں کی گئیں۔

اماراتی حکام کے مطابق روزانہ 90 ہزار سے 2 لاکھ تک سائبر حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: یو اے ای کے متعدد ڈیجیٹل پورٹلز پر سائبر حملے، حکام کا ناکام بنانے کا دعویٰ