آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا، احسن اقبال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558911_8627403_ahsan_updates.jpgاحسن اقبال : فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالا گیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج جیل میں کہتے ہیں کہ مجھے علاج کی سہولت نہیں، حالانکہ انہیں بہترین علاج مل رہا ہے، ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہم مطمئن ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-16/1451642_060350_updates.jpg
پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکا روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
احسن اقبال نے کہا کہ بانی کو تو جیل کے اندر دنیا کی ہر سہولت میسر ہے، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں۔ کبھی امریکا کبھی برطانیہ کو،یہ کہتے ہیں ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے، اس شخص نے جیل میں میرے بازو کی فزیو تھراپی تک نہیں ہونے دی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، چار سال لوگوں کو گالم گلوچ سکھانے، چور ڈاکو کہنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
Pages:
[1]