slotcosino Publish time 7 day(s) ago

بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں۔

لکھو ڈیر لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اگر ڈاکٹر سفارش کرے گا تو ایک ماہ کے لیے بھی اسپتال منتقل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لیکن جب ڈاکٹر ہی ایسی ہدایت نہیں دے رہا تو انہیں کیسے شفٹ کیا جا سکتا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-07/1439187_084531_updates.jpg
مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو ہمارے پاس آجائیں گے، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، افغانستان کو اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حلقے میں سیوریج، سڑکوں اور سوئی گیس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، چند ماہ میں کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں، ایاز صادق