پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: صدر آصف زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558954_866090_President-Zardari_updates.jpgپاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں: صدر آصف زرداری - فوٹو: فائلصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں، دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، امن صرف تب ممکن ہے جب دہشت گردی کے خلاف عملی اور سنجیدہ اقدامات ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558909_074050_updates.jpg
پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ایئراسٹرائیکس، خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع
پاکستان کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ ائیر اسٹرائیکس میں تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں کارروائی کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشت گردی کےلیے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی ہے، پاکستان دفاع کے فطری حق کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افسوس کہ افغان حکام نے انتباہات کے باوجود کوئی قابلِ اعتبار اقدام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اور غیریقینی ہوچکے ہیں۔ افغانستان میں طالبان رجیم نے نائن الیون سے پہلے جیسی یا اس سے بھی بدترصورتحال پیدا کردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558898_045319_updates.jpg
اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، ہمیشہ کوشش کی ہمسائیوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت دیر سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے متعدد گروہوں کی افغانستان میں سرگرم موجودگی کی تصدیق کی، رپورٹ کے مطابق داعش خراسان اور ٹی ٹی پی سمیت کئی تنظیمیں افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ داعش خراسان، ٹی ٹی پی، القاعدہ، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں۔ جماعت انصاراللّٰہ، اتحاد المجاہدین پاکستان اور دیگر گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔
Pages:
[1]