slotcosino Publish time 7 day(s) ago

کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559143_2073813_News2_updates.jpg
---فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے فائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

ادھر لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535647_075242_updates.jpg
ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل