روزے کی حالت میں انہیلر کے استعمال کا حکم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559145_1800954_%D8%AC%D8%B4%D9%85_updates.jpg— فائل فوٹو
آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: انہیلر استعمال کرنے سے روزے کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
مفتی منیب الرحمٰن کا جواب: دَمے کا مریض جو آلۂ تَنَفُّس (Inhaler)کے استعمال کے بغیر دن نہیں گزار سکتا، وہ معذور ہے اور اسے اس بیماری کی بناء پر روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، اگر یہ مرض دائمی ہے، تو وہ فدیہ ادا کرے۔
اگر روزہ رکھ لیا ہے اور مرض کی شدّت کی بناء پر انہیلر استعمال کیا، تو روزہ ٹوٹ جائے گا، روزہ رکھنے کی استطاعت ہو تو بعد میں قضا کرے، ورنہ فدیہ ادا کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558337_094001_updates.jpg
کیا ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھا جا سکتا ہے؟
اگر کسی دن ناپاکی سے غسل میں تاخیر ہوجائے اور آنکھ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کھلے تو روزہ ہو جائے گا؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہیلر میں اگرچہ گیس ہوتی ہے اور ہوا حلق میں جاتی بھی رہتی ہے اور خارج بھی ہوتی ہے، آکسیجن پر تو زندگی کا مدار ہے، لیکن انہیلر میں آکسیجن کے ساتھ ایک کیمیکل بھی ہوتا ہے، جو حلق کے راستے معدے تک پہنچ سکتا ہے، کیونکہ اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اس کے سبب سکڑے ہوئے پھیپھڑے کھُل جاتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
Pages:
[1]