جنوری کی بلند ترین سطح سے مارکیٹ نیچے آئی ہے: سی ای او اسٹاک ایکسچینج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559147_9033572_News4_updates.jpgفرخ سبزواری---فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ جنوری کی اپنی بلند ترین سطح سے مارکیٹ نیچے آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی اور سیاسی صورتِ حال مارکیٹ پر اثر انداز ہیں۔
فرخ سبزواری کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کی صورتِ حال، کمپنی کے نتائج بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558704_083637_updates.jpg
پاکستان کے ذمے قرض، واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے زائد
پاکستان کے ذمے قرض اور واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سےبڑھ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ ایران و امریکا کی صورتِ حال سے تیل کی قیمتیں کیا اثر لیں گی، یہ بھی معمہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 536 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
Pages:
[1]