slotcosino Publish time 7 day(s) ago

پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559163_8871181_03_updates.jpg—فائل فوٹو

پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں میت اسپتال سے گھر پہنچانے کے لیے مفت ایمبولینس سروس کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556668_111705_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو ہر شہری کو ’سر‘ کہہ کر پکارنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اصلاحات کےلیے 3 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پنجاب کی ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لے جانے کے لیے کم از کم 1 وین میسر ہوگی، مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا اسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے۔

میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، میت کو اسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔

اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائز کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ