پھلوں پر دارچینی پاؤڈر چھڑکنے کے شوگر لیول پر حیران کن اثرات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559160_2311345_News6_updates.jpg---فائل فوٹو
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر یہ عمل خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق پھل قدرتی طور پر سادہ شکر پر مشتمل ہوتے ہیں جو جلدی خون میں شامل ہو کر تیزی سے شوگر بڑھا سکتے ہیں تاہم دارچینی شامل کرنے سے گلوکوز خلیوں میں بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے جس کے نتیجے میں شوگر لیول کا اچانک بڑھنا کم ہو جاتا ہے۔
ماہرِ غذائیت دیپشیکھا جین کے مطابق دارچینی میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔
دارچینی کے مزید فوائد:
دل کی صحت میں بہتری https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558352_110811_updates.jpg
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے رمضان میں میٹھے پکوان
ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے کیونکہ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دارچینی خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔
طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس
دارچینی میں موجود اجزاء جسم کو سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں۔
بہتر ذائقہ وہ بھی بغیر چینی کے
دارچینی بغیر اضافی کیلوریز کے سیب، کیلے اور بیریز جیسے پھلوں میں قدرتی مٹھاس بڑھا دیتی کے۔
ہاضمہ اور قوتِ مدافعت https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557769_120556_updates.jpg
وہ 5 غذائیں جن میں ’السی‘ سے زیادہ اومیگا تھری موجود
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل اور دماغ کی صحت کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں، عام طور پر فلیکس سیڈز (السی) کو اومیگا تھری کا بہترین پودوں سے حاصل ہونے والا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن میں السی کے بیجوں سے بھی زیادہ یا زیادہ مؤثر اقسام کے اومیگا تھری موجود ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دارچینی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی افزائش کو روکتی ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل کھاتے وقت نمک کے بجائے ان پر دار چینی کے پاؤڈر کا چھڑکاؤ کریں تاکہ صحت کے فوائد بڑھ سکیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]