slotcosino Publish time 7 day(s) ago

سرچ و کومبنگ آپریشن: 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559179_7170109_5_updates.jpg
—فائل فوٹو

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی گئی، جس کے دوران 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558647_110313_updates.jpg
غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار

اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا اور راولپنڈی میں حبیب کالونی، اللّٰہ آباد، کچا اسٹاپ اور اطراف میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

مری تحصیل کے جنرل بس اسٹینڈ، لاری اڈہ اور گرد و نواح، اٹک، حسن ابدال، حضرو جنڈ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں بھی کومبنگ کارروائیاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

ضلع چکوال کے تمام 12 تھانوں کی حدود میں خصوصی سرچ آپریشن مکمل کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سرچ و کومبنگ آپریشن: 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار