عماد اور ثانیہ کے تنازع پر زارا نور عباس کا ردِعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559193_6808355_8_updates.jpg—فائل فوٹوز
اداکارہ زارا نور عباس نے کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان جاری تنازع پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
عماد وسیم ان دنوں اپنی دوسری شادی کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عماد وسیم پر اپنی پہلی اہلیہ کو دھوکا دینے اور تیسری اولاد کی پیدائش سے قبل اُن سے رابطہ منقطع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ابتداء میں انہوں نے نائلہ راجہ سے تعلق کی خبروں کی تردید کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559154_105657_updates.jpg
عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا
ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
زارا نور عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس اس صورتِ حال پر الفاظ نہیں ہیں کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے، کسی بھی وجہ سے طلاق ایک دکھ بھرا مرحلہ ہوتا ہے، لیکن جب اس میں بچے شامل ہوں تو اس کے اثرات اگلی نسل تک جاتے ہیں۔
زارا نور عباس نے مزید کہا کہ آج کل یہ تمام معاملات سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور ایک دن وہ بچے بھی یہ سب کچھ دیکھیں گے، جو یقیناً ان کے لیے تکلیف دہ ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب شادی ٹوٹتی ہے اور دونوں فریق میڈیا پر آ کر ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے ہیں تو یہ منظر کبھی بھی اچھا نہیں لگتا۔
Pages:
[1]