خیبرپختونخوا اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559187_4400547_News9_updates.jpg---فائل فوٹو
وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختون خوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کر دی۔
وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت میں سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں، حکومت جب چاہے برطرف کر دے، اس پر جسٹس روزی خان نے کہا کہ جاوید اقبال کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2024-09-01/1386212_041834_updates.jpg
قواعد کی خلاف ورزی، خیبرپختونخوا کابینہ نے کے پی ایز مک کے CEO کو برطرف کردیا
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کے پی اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کی کارکردگی پر انہیں دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس پر جسٹس روزی خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوبارہ تقرری کے لیے مسابقتی کمیشن کا طریقۂ کار اپنایا جانا چاہیے تھا، اگر یہ اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ ان کی تقرری کر دے گی۔
Pages:
[1]