کراچی: لیاری کا 75 سالہ رہائشی کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559191_7994928_News10_updates.jpg---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی شخص کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہو گیا۔
جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق 75 سال کے شہری کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، مریض تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ریبیز کیا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-07-26/961553_071032_updates.jpg
کتوں کے کاٹنے کے علاج کا نیا طریقہ ایجاد، سات دن میں دو خوراکیں
اسلام آباد انڈس اسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
طبی ماہرین کے مطابق ریبیز ایک مہلک بیماری ہے جس کا بر وقت علاج زندگی بچا سکتا ہے۔
ریبیز خطرناک وائرل بیماری ہے جو انسانوں سمیت تمام ممالیہ جانوروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے، یہ بیماری عموماً متاثرہ جانور کے کاٹنے یا خراش کے ذریعے، یا اس کے لعاب سے منتقل ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق علامات ظاہر ہونے کے بعد ریبیز تقریباً 100 فیصد جان لیوا ثابت ہوتی ہے تاہم اگر جانور کے کاٹنے کے فوراً بعد حفاظتی علاج (پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس) شروع کر دیا جائے تو اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔
Pages:
[1]