نیپال: بس حادثے میں 19 افراد ہلاک، 25 زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559209_1860427_nvnv_updates.jpg— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھادنگ ضلع کے علاقے بیگھی گھاٹ میں مسافر بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
نیپالی پولیس کے مطابق بس میں 44 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے 19 افراد میں برطانوی شہری جبکہ زخمیوں میں 1 نیوزی لینڈ اور 1 چینی شہری بھی شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-20/1259885_020151_updates.jpg
پیرو میں بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک، 5 زخمی
جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق زخمیوں کو کھٹمنڈو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بس سیاحتی شہر پوکھرا سے دارالحکومت کھٹمنڈو جا رہی تھی۔
Pages:
[1]