ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیوں کے پراپرٹیز پر قبضے دلوانے کے فیصلے کالعدم قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559211_6428253_News12_updates.jpgلاہور ہائیکورٹ---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیوں کی جانب سے پراپرٹیز پر قبضے دلوانے کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-27/1541350_045239_updates.jpg
لاہور ہائیکورٹ، پنجاب میں جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کالعدم
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جائیدادوں پر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت نے ڈی آر سی کمیٹیوں کی کارروائیوں سے متعلق تمام درخواستیں ٹربیونل کو بھجوا دیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جن درخواستوں میں ڈی آر سی کمیٹی کارروائی چیلنج ہوئی وہ تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں، ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کر فیصلہ کرے، جن درخواستوں میں ہائی کورٹ نے پراپرٹیوں کے قبضے دلوائے وہ برقرار رہیں گے۔
Pages:
[1]