احتجاج کیس: علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559212_7294031_14_updates.jpgفائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضر پر برہمی کا اظہار کیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے غیر حاضری پر ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اے ٹی سی نے علیمہ خان کے 2 ضامنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557786_012855_updates.jpg
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں، غیر ذمہ دار رویے پر عدالت ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائل میں استغاثہ کے 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، بار بار التوا مانگ کر ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ٹرائل آخری مراحل میں ہے، ملزمہ عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کر رہیں۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Pages:
[1]