slotcosino Publish time 7 day(s) ago

ملک کے شمال میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559207_1269297_Northern-Pakistan-and-Raising-Temprature_updates.jpg—فائل فوٹو

شمالی پاکستان میں بڑھتا ہوا درجۂ حرارت گلیشیئر پگھلاؤ کو تیز کر رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے آنے والا سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا کہ موسم سرما کے دوران شمالی پاکستان میں بارش، برفباری معمول سے کم رہی ہے جس کی وجہ سے یکم سے 22 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2022-05-07/1083047_042859_updates.jpg
پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ سب سے زیادہ گرمی گلگت اور بنجی میں دیکھی گئی جبکہ چلاس اور بنجی میں راتیں بھی گرم رہیں۔

دوسری جانب درمیانی اور کم بلندی والے علاقوں میں رات کے وقت ٹھنڈ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث پگھلنے والا پانی زیادہ مقدار میں گلیشیائی جھیلوں میں جمع ہو رہا ہے جس کے سبب زیریں وادیوں میں گلیشیائی جھیل کے اچانک پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

رواں سال فروری سے اپریل تک گلگت بلتستان، کشمیر میں معمول سے زیادہ درجۂ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
Pages: [1]
View full version: ملک کے شمال میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ