slotcosino Publish time 7 day(s) ago

آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559222_6657402_News15_updates.jpg
علامہ راجہ ناصر عباس---فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباسنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ زیرِ بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی، ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا،پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے تالے لگا کر بند کر دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557787_011448_updates.jpg
پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے جا رہے ہیں: علامہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، اِن پر جعلی پرچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو ایک اور انجیکشن لگنا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
Pages: [1]
View full version: آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس