جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559225_9224503_RanaSanaullah_updates.jpgجمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں: رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائلوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے جس میں سب سینئرز موجود تھے۔ آپ نے دوسری کمیٹی میں کیا جواب دیا تھا کہ ہمیں حکم آگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558702_074747_updates.jpg
رانا ثناء کی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت نے اس وقت بھی کوشش کی جب آپ اقتدار میں تھے، ہم اس ملک کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں کمیٹیوں میں شرکت کریں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیسز کے معاملے پر آپ کہتے ہیں ٹھیک نہیں، مگر ہمارا خیال مختلف ہے، آپ نے بھی کیسز پر عدالتوں سے ریلیف لینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558088_030403_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کو اجازت نہ مل سکی
ماہرین کے بجائے الشفاء سے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھیجا گیا، جن کے ساتھ پمز کے ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا گیا، ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بیرسٹر گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کردیا۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک معائنہ کروایا اور ڈاکٹر نے ٹریٹمنٹ کو درست قرار دیا۔ اس کی بنیاد پر کہا جاتا ہے اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں مزید ڈیمانڈ نہیں کی گئی یا وہ تسلیم نہیں کی گئیں۔
Pages:
[1]