ایئرپورٹ پر مداحوں کا ہجوم، سائی پلوی کو بچنے کیلئے دوڑ لگانی پڑ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559235_4585368_Sai-pallavi_updates.jpgکولاج فوٹو: اسکرین گریبجنوبی بھارت کے نامور اداکارہ سائی پلوی اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب کوچی ایئرپورٹ پر مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ کو ان سے بچنے کےلیے دوڑ لگانے پر گئی۔
اداکارہ سائی پلوی حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ فلم فیئر ساؤتھ ایوارڈز میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ ایوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-27/1514219_071506_updates.jpg
سائی پلوی کا ناقدین کو کرارا جواب، مداح خوش
بھارتی اداکارہ سائی پلوی نے سوئمنگ سوٹ سے متعلق معاملہ پر ناقدین کو کرارا جواب دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ریڈٹ پر صارفین نے مداحوں کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائی پلوی ایئرپورٹ پر اپنی گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے اندر ہی رہیں۔ سی آئی ایس ایف اہلکار بار بار لوگوں سے پیچھے ہٹنے کی درخواست کرتے رہے۔
بعدازاں جب وہ باہر آئیں تو انہوں نے خود بھی فوٹوگرافروں سے کہا، ’ایک منٹ، میری گاڑی وہیں ہے، مجھے جانا ہے۔ آپ یہاں سے ہی تصاویر لے لیں، دھکا نہ دیں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512552_090531_updates.jpg
سائی پلوی کی ٹرولنگ، ناقدین پر مداح بھاری پڑگئے
بھارتی اداکارہ سائی پلوئی کی سوئمنگ ڈریس پر ٹرولر کی تنقیدپر مداح بھاری پڑگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک اور ویڈیو میں وہ فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ وہ دور رہ کر تصاویر لیں، لیکن جیسے ہی ان کی گاڑی پہنچی، مداح اور فوٹوگرافرز ان کے پیچھے دوڑ پڑے۔
اس دوران کچھ لوگ انہیں ’مولر مس‘ کہہ کر پکار رہے تھے، جو ان کے مشہور کردار پریماّم کی یاد دلاتا ہے۔ اس کے باوجود سائی پلوی نے مسکرا کر ہاتھ ہلایا اور الوداع کہا۔
View this post on Instagram
A post shared by FOCUS MEDIA (@focusmedia.in)
سوشل میڈیا سائٹ ریڈ اٹ پر ویڈیوز شیئر ہونے کے بعد صارفین نے فوٹوگرافرز اور مداحوں کے رویے کو ’سماجی آفت‘ اور ’شکار کرنے والا (زومبی)‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’یہ لوگ بالکل زومبی جیسے ہیں!‘ جبکہ ایک اور نے کہا، ’ایسے رویے کے خلاف قانون ہونا چاہیے۔‘
Pages:
[1]