slotcosino Publish time 7 day(s) ago

افغانستان پہلی مرتبہ سیریز کیلئے سری لنکا کی میزبانی کو تیار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559236_598706_AFGvsSL_updates.jpgفوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) وائٹ بال سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عربامارات (یو اے ای) میں کھیلی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-07/1507833_025853_updates.jpg
پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان

پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

افغانستان کرکٹ بورڈ پہلی مرتبہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

علم میں رہے کہ گزشتہ برس پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا، افغانستان اور پاکستان کی سیریز کا اعلان کیا گیا تھا جس سے افغانستان نے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان پہلی مرتبہ سیریز کیلئے سری لنکا کی میزبانی کو تیار