ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ، زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559242_304079_Raza-and-toss_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریبٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ 1 کے میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ کےلیے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
اسی گروپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔
Pages:
[1]