slotcosino Publish time 6 day(s) ago

میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559249_8244120_mARYAM_updates.jpgمریم نواز: فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559163_111036_updates.jpg
پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ

مریم نواز نے میت اسپتال سے گھر پہنچانے کے لیے مفت ایمبولینس سروس کی منظوری دے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Pages: [1]
View full version: میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب