slotcosino Publish time 6 day(s) ago

سرگودھا: گھریلو ملازمہ کی والدہ نے بیٹی کے ساتھ ہوئی زیادتی کا الزام واپس لے لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559254_5307513_court_updates.jpgفائل فوٹو

پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مدعی مقدمہ نے الزام واپس لے لیا۔

سرگودھا کی سیشن کورٹ میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران مدعی نےعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-22/1558899_052604_updates.jpg
سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی

متاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ملازمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ غلط فہمی کی بیناد پر درج کروایا تھا، بیٹی کے ساتھ کوئی زیادتی یا زبردستی نہیں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرکاری افسر کے بھتیجے کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: سرگودھا: گھریلو ملازمہ کی والدہ نے بیٹی کے ساتھ ہوئی زیادتی کا الزام واپس لے لیا