slotcosino Publish time 6 day(s) ago

ٹرمپ کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559260_185260_trump_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممالک پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔

اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو ملک بھی سپریم کورٹ کے مضحکہ خیز فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اس پر زیادہ ٹیرف لگے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھیلنا چاہے، خاص طور پر وہ جو برسوں یا دہائیوں سے امریکا کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں حال ہی میں طے شدہ ڈیوٹی سے کہیں زیادہ بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558436_081556_updates.jpg
امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر یکطرفہ ٹیرف نافذ کر کے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بطور صدر مجھے ٹیرف منظوری کے لیے کانگریس میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ دیا تھا کہ ٹرمپ کی ہنگامی تجارتی ڈیوٹیاں غیر قانونی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت اضافی ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اضافی ٹیرف نافذ کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیا۔ یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، بھارت، پاکستان اور برطانیہ سمیت متعدد ملکوں پر یہ ٹیرف عائد کیے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گلوبل ٹیرف صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی اور اکانومک ایجنڈے کا مرکزی پارٹ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کا بڑا نقصان کہا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی