slotcosino Publish time 6 day(s) ago

ٹی20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559272_9472947_PAKvsENG_updates.jpgکولاج فوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558693_084623_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

کولمبو کے آر پریماداسا اور اس کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ایک ایک میچز کے بعد قومی ٹیم کا صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ انگلینڈ کے ناصرف 2 پوائنٹس پر بلکہ اس کا رن ریٹ بھی مثبت 2 اعشاریہ 55 ہے۔

پاکستان انگلینڈ میچ پالیکیلے میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹی20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی