بھارت، جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار، 7 افراد سوار تھے، بھارتی میڈیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559277_7086201_Airindia_updates.jpgتصویر بھارتی میڈیابھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی، طیارے میں 7 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر ایمبولینس رانچی سے دہلی جارہی تھی کہ جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ سی 90 تھا، جس میں 2 پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 7 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے حادثے کی تصدیق کی ہے، حادثہ مہاراشٹرا کے بارامتی میں چارٹر طیارے کی تباہی کے 1 ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔
Pages:
[1]