سعودی سفیر کا افطار، گورنر سندھ کی شرکت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559319_4670813_mliki_updates.jpgتصویر سوشل میڈیاسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے اسلام آباد میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
ترجمان گورنرہاؤس سندھ کا کہنا ہے کہ افطار ڈنر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سعودی سفیر نے پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
رمضان المبارک کے موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے پر زور دیا گیا۔
Pages:
[1]