ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559346_807092_trump_updates.jpgامریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا۔
ادھر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر جمعرات کو ایرانی وفد سے جنیوا میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو صدر ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کے انتظار کا کہہ دیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو ایس ایم ایس پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ اقدامات تک انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔
Pages:
[1]