slotcosino Publish time 6 day(s) ago

صدر ٹرمپ بدھ کی صبح 7 بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559458_4464973_t_updates.jpg

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سات بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے، دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اراکین کانگریس سے اس خطاب میں ایران سے مذاکرات اور انکی ناکامی کی صورت میں ممکنہ جنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔

خطاب میں ٹیرف کا دفاع اور معیشت کا ذکر ہوگا، جرائم پر قابو پانے اور غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کارروائی پر بھی بات کیے جانے کاامکان ہے۔

صدر ٹرمپ مختلف امور پر قانون سازی کا بھی تذکرہ کریں گے اور دنیا میں مختلف جنگیں روکنے کا کریڈیٹ لیں گے۔

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت گررہی ہے اور ری پبلکنز کو خدشہ ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں کم سے کم ایک ایوان میں شکست کھا جائیں گے۔

جیو نیوز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب براہ راست نشر کرے گا۔
Pages: [1]
View full version: صدر ٹرمپ بدھ کی صبح 7 بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے