بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد اطلاع دی گئی، بیرسٹر گوہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559457_4354263_Barister-Gohr_updates.jpgچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پمز میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد انھیں اطلاع دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559281_015148_updates.jpg
بانی PTI کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے پمز اسپتال منتقلی
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل ینجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دیدی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔
Pages:
[1]