ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ کے سپر ایٹ میچ سے قبل موسم کیسا ہو گا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559468_1568501_1_updates.jpg—فائل فوٹو
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا اہم سپر ایٹ مرحلے کا مقابلہ آج پالیکیلے اسٹیڈیم میں شیڈول ہے اور تازہ رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کنڈی میں شام 7 بجے موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے، درجۂ حرارت تقریباً 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ریئل فیل 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔
اگرچہ آسمان صاف رہے گا، تاہم فضائی آلودگی کی سطح نسبتاً خراب بتائی گئی ہے، جو خاص طور پر سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نمی کا تناسب 68 فیصد رہے گا جس کے باعث ماحول خاصا حبس زدہ ہو گا، ڈیو پوائنٹ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو فضا میں نمی کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559272_123022_updates.jpg
ٹی20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شمال مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ بعض اوقات جھکڑ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، بادلوں کا تناسب صرف 14 فیصد ہو گا اور حدِ نگاہ 16 کلومیٹر تک واضح رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
بارش کا سلسلہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے اعلان کے فوراً بعد شروع ہوا اور ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد امپائرز نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
Pages:
[1]