slotcosino Publish time 6 day(s) ago

نائلہ راجہ کا ثانیہ اشفاق کیلئے مبہم پیغام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559489_8698683_%D8%A6%D8%AF%D9%85_updates.jpg
— فائل فوٹوز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ نے کھلاڑی کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے لیے مبہم پیغام شیئر کر دیا۔

ان دنوں عماد وسیم اپنی دوسری شادی اور مبینہ سابقہ اہلیہ سے بے وفائی کے معاملے پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ تعلقات کے باعث چھوڑ دیا، جن سے انہوں نے حال ہی میں شادی کر لی ہے، یہ شادی سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئی جب عماد اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کو محض 2 ماہ گزرے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559489_5113765_2%D8%B4_updates.jpg

اس نوبیاہتا جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے، ادھر عماد وسیم نے گزشتہ دنوں سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو سوشل میڈیا پر آ کر اپنے اور اپنے اور 3 بچوں کے لیے انصاف طلب کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

دوسری جاب نائلہ راجہ نے کھلاڑی سے شادی کے بعد اپنے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر طویل پیغام شیئر کیا اور پھر خاموشی اختیار کر لی، تاہم اب انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مبہم پوسٹ اسٹوری میں شیئر کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559154_105657_updates.jpg
عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ بُری چال تو چال چلنے والے پر ہی آتی ہے۔

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عماد وسیم کے وکیل کی جانب سے ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیجنے کا بیان جاری کیا گیا، جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین اسے ایک بالواسطہ اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

اس صورتِ حال پر انٹرنیٹ صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: نائلہ راجہ کا ثانیہ اشفاق کیلئے مبہم پیغام