یونیورسٹی آف پشاور بی ایس کانووکیشن تاحکم ثانی مؤخر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559496_4882507_Peshwar-University_updates.jpgیونیورسٹی آف پشاور—فائل فوٹویونیورسٹی آف پشاور میں پانچویں بی ایس کانووکیشن کو تاحکمِ ثانی مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کا کانووکیشن 2018ء تا 2022ء تاخیرکا شکار ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے کانووکیشن کے لیے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو 2 مرتبہ خط لکھے تاہم محکمۂ ہائر ایجوکیشن نے پشاور یونیورسٹی کے دونوں خطوط کا جواب نہیں دیا۔
وزیرِ ہائر ایجوکیشن خیبر پختون خوا مینا خان آفریدی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی جامعات میں کانووکیشن کی تقاریب میں جا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-06-05/937551_044941_updates.jpg
پشاور یونیورسٹی میں 5 ارب 20 کروڑ سے زیادہ کی بےقاعدگیاں اور بےضابطگیاں سامنے آگئیں
آڈٹ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کو زیادہ ادائیگی پر ایک کروڑ 38 لاکھ کا نقصان ہوا، پراجیکٹ اسٹاف کو پی سی ون میں منظور رقم سے اضافی ادا کرنے پر 73 لاکھ کا نقصان ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کو بھی کانووکیشن کے لیے جلد تاریخ دے دی جائے گی۔
مینا خان آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے یونیورسٹیز میں 5، 5 سال تک کانووکیشن نہیں ہوتا تھا۔
Pages:
[1]