رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: مراد علی شاہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559500_48352_10_updates.jpgوزیراعلیٰ سندھ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔
مراد علی شاہ نے سخت پرائس کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-20/1452944_125110_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Pages:
[1]