کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزمان کی شناخت ہو گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559504_8752669_13_updates.jpg—فائل فوٹو
کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزمان کی شناخت کر لی۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق ملزمان کی شناخت کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ ڈاکٹر مہوش کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559143_085512_updates.jpg
کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل
صوبۂ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا کرنے والے شخص کو اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق ڈاکٹر مہوش کو 2 روز قبل اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
Pages:
[1]