slotcosino Publish time 6 day(s) ago

سینیٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559521_8473672_18_updates.jpg
فائل فوٹو

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایوان نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے علاقائی اتحاد بنانے کے بیان کو مسلم امہ کی وحدت کے خلاف قرار دیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-14/1528343_044847_updates.jpg
سینیٹ میں قومی اسمبلی سے ترمیم شدہ 27 ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد سینیٹ نےقومی اسمبلی سے ترمیم شدہ 27ویں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے پھیلاؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسلامی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔

ایوان نے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے فوری انخلا اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا۔

سینیٹ نے غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے جلد آغاز پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
Pages: [1]
View full version: سینیٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور