دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پک نہ ہونے کے امکان پر معین کا دو ٹوک موقف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559553_534770_The-hundred-and-Moeen-ali_updates.jpgکولاج فوٹو: فائلانگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نیلامی میں منتخب نہ ہونے کے امکان پر معین کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کا دی ہنڈریڈ میں بائیکاٹ کیا گیا تو کھلاڑی ایکشن لیں گے۔
معین علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کا امتیازی سلوک انگلینڈ میں نہیں ہوتا۔
علم میں رہے کہ بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کو بھی آلودہ کرنے لگی اور اس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پک نہ کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558129_102601_updates.jpg
بھارتی سیاست دی ہنڈریڈ تک پہنچ گئی، پاکستانی پلیئرز کو پک نہ کیے جانے کا خدشہ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انگلش بورڈ کے ایک اہم افسر نے اس حوالے سے ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا اور بتایا کہ آئی پی ایل ٹیموں کی ملکیت والی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز سے دور رہ سکتی ہیں۔
علم میں رہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کی 8 ٹیموں میں سے 4 کی 49 فیصد ملکیت آئی پی ایل ٹیموں کے پاس ہے۔ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمیہ کاری آچکی ہیں۔
Pages:
[1]