ذاکر خان کتنے عرصے تک کامیڈی سے دور رہیں گے؟ وجہ بھی بتادی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559557_2639982_Zakir-Khan_updates.jpgکئی سالوں سے مؤخر تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتا ہوں، ذاکر خان - فوٹو: فائلبھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے عارضی طور پر کامیڈی چھوڑ دی، جس کی وجہ اور دورانیہ بھی انہوں نے بتادیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ ان کی صحت کے مسائل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے مؤخر کیے گئے تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔
جنوری کے آخر میں حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران ذاکر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کا وقفہ کئی سالوں تک بڑھ سکتا ہے، ممکنہ طور پر 2028، 2029 یا 2030 تک، جب وہ اپنے موجودہ وعدے پورے کر لیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551110_023417_updates.jpg
ذاکر خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے طویل وقفہ لینے کی وجہ بتا دی
معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اپنی صحت اور ذاتی معاملات کو ترجیح دیتے ہوئے کامیڈی سے طویل وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ صحت اور ذاتی معاملات کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
بعدازاں ایک اور تقریب میں ذاکر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میری چھٹی کی اصل کہانی یہ ہے کہ میرے پاس بہت سا لکھنے کا کام تھا جو میں پچھلے چھ سال سے نہیں کر پایا۔ میری صحت تھوڑی خراب ہے، بہت زیادہ نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ آپ نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔ یہ سب غیر ضروری باتیں ہیں اور جو لوگ یہ لکھتے ہیں وہ بھی عجیب ہیں۔ اوپر سے وہ یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ کسی قریبی فیملی سورس نے تصدیق کی ہے۔ میری فیملی میرے ساتھ رہتی ہے، ہم ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ یہ کس نے کہا؟‘
Pages:
[1]