slotcosino Publish time 5 day(s) ago

رواں سال اپریل میں بجلی ویلنگ کا عمل شروع ہوجائے گا، اویس لغاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559561_3346890_AwaisLagari1_updates.jpgفائل فوٹو

وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال اپریل میں بجلی ویلنگ کا عمل شروع ہوجائے گا۔

مسابقتی بجلی مارکیٹ سے متعلق تقریب سے خطاب میں اویس لغاری نے کہا کہ جون تک 200 میگاواٹ بجلی ویلنگ کے عمل سے فروخت ہونا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ باہمی معاہدوں کے تحت ملک میں بجلی کی مسابقتی تجارت کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ویلنگ کے عمل پر ترسیلی و تقسیمی چارجز ادا کر کے صارف براہ راست پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکےگا۔
Pages: [1]
View full version: رواں سال اپریل میں بجلی ویلنگ کا عمل شروع ہوجائے گا، اویس لغاری