slotcosino Publish time 5 day(s) ago

جوہری معاہدے تک پہنچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559567_7107631_Iran-FM-Takht_updates.jpgماجد تخت روانچی - فوٹو: فائل

ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کےلیے تیار ہے۔

ایک انٹرویو میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جلد از جلد امریکا کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں منگل کو سوئٹزرلینڈ میں بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوا ہے اور اب جمعرات کو مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559346_034531_updates.jpg
ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ٹرمپ

امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر جمعرات کو ایرانی وفد سے جنیوا میں ملاقات کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل ایران نے امریکا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر اپنے ردِ عمل میں کہا تھا کہ امریکا کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

جنیوا میں جمعرات کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے والے ہیں اور اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا تھا کہ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہو گا۔

علاوہ ازیں امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوجیں تیار کر لی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جوہری معاہدے تک پہنچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ