روس یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، عاصم افتخار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559684_1641847_%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D9%85_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، فریقین کو علاقائی سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے۔
روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی مذاکرات سے ہی آسکتا ہے، امید ہے فریقین سفارتکاری سے مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے۔
دوسری جانب یوکرین کے عوام سے اظہارِیکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کی لائٹس روشن کی گئیں۔
Pages:
[1]