slotcosino Publish time 5 day(s) ago

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، مذاکرات کا آغاز کل سے ہو گا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559795_8999031_im_updates.jpg— فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا جس کے بعد مذاکرات کا آغاز کل سے کراچی میں ہو گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی چوتھی قسط کے لیے تیسرے جائزہ مذاکرات ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کو جولائی تا جنوری معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا] اسٹیٹ بینک کے ماہرین آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558377_125158_updates.jpg
آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہو گی۔

مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرِمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، مذاکرات کا آغاز کل سے ہو گا