slotcosino Publish time 5 day(s) ago

برطانیہ: چوری کے ڈر سے چاکلیٹس پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559792_5306933_6_updates.jpg
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ میں چاکلیٹ کی چوریوں میں نمایاں اضافے کے بعد متعدد دکانوں اور سپر مارکیٹس نے چاکلیٹ بارز کو پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند کرنا شروع کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی چاکلیٹ اب سب سے زیادہ چوری ہونے والی اشیاء میں شامل ہو چکی ہے۔

ماہرینِ صنعت نے خبردار کیا ہے کہ چوری شدہ چاکلیٹ بعد ازاں دوبارہ فروخت کی جاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-04/1487328_011549_updates.jpg
چاکلیٹ انسان کا موڈ خوشگوار بنا سکتی ہے؟

ڈارک چاکلیٹ میں موجود پلانٹ سٹیرولز اور فلیوونائڈز دل کی صحت کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کچھ چھوٹے کاروباروں کو ہفتہ وار سیکڑوں پاؤنڈ مالیت کی چاکلیٹ کے نقصان کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض ملزمان آرڈر پر مخصوص مقدار میں چاکلیٹ چوری کر رہے ہیں۔

برطانیہ کی ایک بڑی سپر مارکیٹ چین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ان مصنوعات کو رکھنے کے لیے خصوصی باکسز استعمال کر رہی ہے جو باقاعدگی سے چوری کا نشانہ بنتی ہیں۔

لندن کی ایک برانچ میں 2.60 پاؤنڈ مالیت کی چاکلیٹ بھی لاک باکس میں رکھی گئی ہیں، جنہیں کھلوانے کے لیے صارفین کو عملے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پولیس فورسز نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

پولیس نے اسٹور میں ایک شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں وہ چاکلیٹ کی ٹرے اٹھا کر لے جا رہا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص پوری شیلف کھینچ کر دکان سے باہر لے گیا۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: چوری کے ڈر سے چاکلیٹس پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند