slotcosino Publish time 5 day(s) ago

اسٹیٹ آف دی یونین سے طویل ترین خطاب، ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کلنٹن کا ریکارڈ توڑ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559786_3419441_ncn5_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے 110 منٹ سالانہ خطاب کر کے نیا طویل دورانیے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین سے 1 گھنٹہ 50 منٹ کا طویل ترین خطاب کر کے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

امریکی صدر نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بج کر 12 منٹ پر خطاب شروع کیا جو 10 بج کر 59 منٹ تک جاری رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559458_063908_updates.jpg
صدر ٹرمپ بدھ کی صبح 7 بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سات بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے، دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یوں یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ انہوں نے کانگریس سے سالانہ صدارتی خطاب کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران کیے گئے 3 سرکاری اسٹیٹ آف دی یونین خطابات میں رواں خطاب کے مقابلے میں تقریباً 25 منٹ کم گفتگو کی تھی۔

2018ء میں ان کا خطاب 1 گھنٹہ 20 منٹ، 2019ء میں 1 گھنٹہ 22 منٹ جبکہ 2020ء میں 1 گھنٹہ 18 منٹ پر مشتمل تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ سے قبل یہ ریکارڈ سابق صدر بل کلنٹن کے پاس تھا، ڈیموکریٹ سابق صدر بل کلنٹن نے 2000ء میں 1 گھنٹہ 20 منٹ پر مشتمل خطاب کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس مارچ میں کانگریس سے اپنے سالانہ صدارتی خطاب میں 1 گھنٹہ 40 منٹ تک گفتگو کی تھی، جو تکنیکی طور پر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب نہیں تھا، تاہم اب ٹرمپ نا صرف بل کلنٹن کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں بلکہ اپنے سابقہ طویل خطاب کا اعزاز بھی 10 منٹ کے فرق سے پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اسٹیٹ آف دی یونین سے طویل ترین خطاب، ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کلنٹن کا ریکارڈ توڑ دیا