ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کیلئے مجوزہ قانون سازی پر صدر ایف پی سی سی آئی کا اظہارِ تشویش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559806_7926839_7_updates.jpgصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ — فائل فوٹوایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے لیے مجوزہ قانون سازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ کہ بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ء ترمیمی بل پر شدید تحفظات ہیں، اس اقدام نے ملک بھر کی تاجر برادری کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی تجارتی رکاوٹوں اور دباؤ کی وجہ سے کاروباری ماحول متزلزل ہے، اپنی آواز اٹھانے کے لیے چیمبرز آف کامرس کاروباری برادری کی آخری پناہ گاہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-09-16/1510516_051530_updates.jpg
ایف پی سی سی آئی کی شر ح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر تنقید
کراچی ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرثاقب فیاض... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ مجوزہ قانون سازی ضلعی سطح کے چیمبرز اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم کر کے ضلعی معیشتوں کو تباہ کر دے گی، ضلعی چیمبرز مقامی معیشتوں کی تشکیل اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ء میں ترمیم سے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی اور مایوسی ہو گی۔
Pages:
[1]