slotcosino Publish time 5 day(s) ago

کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559810_1134161_8_updates.jpg— فائل فوٹو

کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے کے گوشت کی قیمتِ فروخت کے حوالے سے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558044_112220_updates.jpg
کوئٹہ: ماہ رمضان، اشیائے خوردنی کی نئی پرائس لسٹ جاری

کوئٹہ میں ماہ رمضان کے لیے اشیائے خوردنی کی نئی پرائس لسٹ جاری کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 2 ہزار کی بجائے 2 ہزار 400 روپے سے 2 ہزار 500 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے قصابوں کا مؤقف ہے کہ بکرے کا گوشت سرکاری نرخ پر نہیں بیچ سکتے ہیں کیونکہ اس میں ہمیں نقصان ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری