slotcosino Publish time 5 day(s) ago

ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559811_8193199_ir_updates.jpg
اسماعیل بقائی— فائل فوٹو

ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں، جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق بھی امریکی الزامات بڑا جھوٹ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559766_072036_updates.jpg
ایرانی میزائل یورپی ملکوں و امریکی اڈوں کیلئے خطرہ ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی رکن کانگریس آل گرین نے صدر ٹرمپ کے سامنے بینر لہرانے کی کوشش کی جس پر انہیں کانگریس عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا اسٹیٹ آف یونین خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارت کاری سے حل ہو۔
Pages: [1]
View full version: ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا