ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد نواز اور شاداب خان کا اعزاز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559809_7951307_11_updates.jpg---فائل فوٹو
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں محمد نواز اور شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنگ میل عبور کیا۔
پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نواز نے اپنے 3 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559772_090757_updates.jpg
قومی ٹیم تنقید کی زد میں، سابق کرکٹرز برس پڑے
میچ کے بعد کرکٹ حلقوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محمد نواز اب ٹی 20 کے 97 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے صرف چوتھے پاکستانی بولر بن گئے، جن میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل ہیں، نواز کا اوسط 20.88 اور اکنامی ریٹ 7.16 ہے۔
شاداب خان کی موجودہ وکٹوں کی تعداد 123 ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 135 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
محمد نواز کے نام ٹی 20 میں 911 رنز بھی ہیں اور وہ مزید 81 رنز بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی اورشاداب خان کے بعد 100 وکٹیں اور 1000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔
اسی میچ میں شاداب خان نے بھی اہم سنگِ میل عبور کیا، انہوں نے پاکستان کی اننگز کے آخری مراحل میں 23 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کیے اور پاکستان کے 11 ویں کھلاڑی بن گئے جو یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559776_093122_updates.jpg
صائم ایوب کے آؤٹ ہوتے ہی مداح کا دلچسپ ردِعمل وائرل
انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شاداب خان ٹی 20 میں 100 وکٹیں اور 1000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے اور ٹی 20 کی دنیا میں یہ کارنامہ کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں، جن میں افغانستان کے محمد نبی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے ہارڈک پانڈیا بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]