بھارت: شادی کے اسٹیج پر گولی مار کر قتل کی کوشش، دلہن تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559816_1019939_News7_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست بہار میں شادی کی تقریب میں اسٹیج پر موجود دلہن کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 سالہ آرتی کماری اپنی شادی کے اسٹیج پر ہونے والے شوہر کے ساتھ موجود تھی۔
رسموں کی ادائیگی کے لیے اہلِ خانہ اسٹیج کے سامنے جمع تھے کہ اسی دوران اچانک مہمانوں میں شامل ایک شخص نے آرتی پر فائرنگ کر دی، گولی آرتی کے پیٹ میں لگی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528994_050516_updates.jpg
بھارت: دولہا نے شادی سے 1 گھنٹے قبل دلہن کو قتل کر دیا
بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھاؤنگر میں دولہا نے شادی سے 1 گھنٹے قبل اپنی دلہن کو قتل کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ اہلِ خانہ نے آرتی کو ہوش میں رکھنے کی کوشش کی اور فوراً اسے قریبی اسپتال لے گئے۔
ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دلہن کو ٹراما سینٹر ریفر کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی شناخت دین بندھو کے نام سے ہوئی ہے جو دلہن کا پڑوسی ہے، مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ معاملہ محبت کے تنازع سے جڑا ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے اس کے والدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی شراب کے ایک مقدمے میں جیل جا چکا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]